موبائل فون کی بیٹری چارج کرنے والاتھر ماس

’’سی بیٹ 2015 ‘‘نامی نمائش میں ایک ایسا تھرماس بھی شامل تھا جو چائے اور کافی کو گرم رکھنے کے علاوہ موبائل فون کی بیٹری کو چارج بھی کرسکتا ہے۔

279724
موبائل فون کی بیٹری چارج کرنے والاتھر ماس

جرمنی کے شہر ہینوور میں گزشتہ ہفتے’’سی بیٹ 2015 ‘‘ کے نام سے ہونے والی نمائش میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں نت نئی ایجادات پیش کی گئیں جن میں ایک ایسا تھرماس بھی شامل تھا جو چائے اور کافی کو گرم رکھنے کے علاوہ موبائل فون کی بیٹری کو چارج بھی کرسکتا ہے۔
ٹیرا ٹیک کمپنی کی جانب سے پیش کئے ڈیجیٹل ’’ہاٹ پاٹ 1200‘‘ نامی تھرماس میں نہ صرف گرما گرم چائے اور کافی ڈالی جا سکتی ہے بلکہ یہ بوقت ضرورت موبائل فون کی بیٹری بھی چارج کرسکتا ہے۔
اس تھرماس میں آئی فون یا اینڈرائڈ فون کو چارج کرنے کے لئے ’’یو ایس بی‘‘ پورٹ موجود ہے۔ تھرماس میں 80 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ درجہ حرارت کی چائے یا کافی ڈالی جا سکتی ہے۔ مشروب کی حدت سے بجلی پیدا ہوتی ہے جس سے بیٹری چارج کی جا سکتی ہے۔ اس تھرماس کی قیمت بھی صرف 60 یورو ہے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں