جرمنی میں مہلک فلو کی وباء

جرمنی بھر میں جان لیوا فلو کے مرض میں مبتلا 6 ہزار مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے اور لیور کسین شہر میں فلو میں مبتلا 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

242668
جرمنی میں مہلک فلو کی وباء

جرمنی میں مہلک فلو کی وباء۔۔۔
جرمنی بھر میں جان لیوا فلو کے مرض میں مبتلا 6 ہزار مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے اور لیور کسین شہر میں فلو میں مبتلا 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق یہ بیماری کسی پیشگی علامت کے بغیر اچانک ابھر سکتی ہے اور مریض کو کام کاج نہ کرسکنے کی حد تک بے حال کر سکتی ہے۔
لیورکسین ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے 6 افراد میں سے 5 عمر رسیدہ افراد تھے۔
تاہم ایسن یونیورسٹی کے کلینک میں صرف ماہ فروری کے دوران 250 افراد فلو کی بیماری کے ساتھ آئے۔
ماہرین خاص طور پر عمر رسیدہ افراد کو متنبہ کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ فلو کے وائرس میں تبدیلی کی وجہ سے فلو کی ویکسین زیادہ موثر ثابت نہیں ہو پا رہی اور بیماری مریض کے جسم کے مدافعتی نظام پر قابض ہو کر اسے تباہ کرسکنے کی حد تک طاقتور ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں