شمسی توانائی کے حامل طیارے کا دنیا کے گرد چکر

تجرباتی پروازیں جاری ہونے والے اس طیارے کا ہدف ماہ مارچ میں سفر پر روانہ ہوتے ہوئے 5 ماہ کے عرصے میں دنیا کے گرد چکر کو مکمل کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنا نام تاریخ میں سنہری حروف سے رقم کروانا ہے

241635
شمسی توانائی کے حامل طیارے کا دنیا کے گرد چکر

شمسی توانائی کی بدولت بین الا براعظم سفر کرتے ہوئے تاریخ رقم کرنے والے پہلے سولر امپلز نامی طیارہ دنیا کے گرد چکر لگانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
تجرباتی پروازیں جاری ہونے والے اس طیارے کا ہدف ماہ مارچ میں سفر پر روانہ ہوتے ہوئے 5 ماہ کے عرصے میں دنیا کے گرد چکر کو مکمل کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنا نام تاریخ میں سنہری حروف سے رقم کروانا ہے۔
سولر امپیلز نے اسپین سے مراکش تک اور سان فرانسسکو سے نیو یارک تک تجرباتی پروازوں کو کامیابی سے پورا کیا ہے۔
سویٹزرلینڈ میں تیار کردہ یہ طیارہ دنیا کے ٹور کا آغاز متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو دبی سے ماہ مارچ میں کرے گا۔
دو سوئس پائلٹوں کی طرف سے باری باری اڑایا جانے والا یہ طیارہ اپنے سفر کو 5 ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔
اس ایجاد کو مستقبل میں نئی نسل کے طیاروں کی تیاری کے لیے ایک سنجیدہ سطح کی شروعات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں