پیرس کے آسمانوں پر ڈرون طیاروں کی پرواز،عوام میں خوف و ہراس

فرانس کی حفاظتی قوتوں کا کہنا ہے کہ ایفل ٹاور، فرنچ ملٹری میوزیئم ،امریکی سفارت خانے کی عمارت اور باسٹل اسکوائر پر رات کے وقت پانچ ڈرون طیاروں نے پرواز کی ہے

230788
پیرس کے آسمانوں پر ڈرون طیاروں کی پرواز،عوام میں خوف و ہراس

پیرس کے آسمانوں پر بغیر انسان کے پرواز کرنے والے طیاروں نے خوف و ہراس پیدا کر دیا ۔
حفاظتی قوتوں کا کہنا ہے کہ ایفل ٹاور، فرنچ ملٹری میوزیئم ،امریکی سفارت خانے کی عمارت اور باسٹل اسکوائر پر رات کے وقت پانچ ڈرون طیاروں نے پرواز کی ہے۔
اس واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔
ماہرین کا خیال ہے کہ ان ڈرون طیاروں کو فضا سے تصاویر اتارنے کےلیے استعمال کیا گیا ہو ۔
یاد رہے کہ فرانس میں گزشتہ سال بھی ملک کی بعض جوہری تنصیبات پر ڈرون طیاروں کی پرواز دیکھی گئی تھی جو کہ تاحال ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں