بالوں کے مختلف امراض کا شرطیہ علاج

استنبول کی جرح پاشا یونیورسٹی کے شعبہ طب کے " امراضِ بال" کے خصوصی یونٹ میں بال جھڑ سمیت کئی دوسری شکایات کا علاج ممکن بنایا جا رہا ہے

229125
بالوں کے مختلف امراض کا شرطیہ علاج

بال صحت مند ہونے کے ایک اہم عنصر کو تشکیل دیتے ہیں۔
جرح پاشا کے شعبہ طب میں جدت کے بعد دوبارہ کھولے جانے والے " امراض بال" یونٹ نے متعلقہ مریضوں کو خدمات فراہم کرنی شروع کر دی ہیں۔
ہر معاشرے میں لوگوں کی ایک بڑی اکثریت کو بالوں کے حوالے سے شکایات ہوتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگر بال تین ماہ سے زیادہ عرصے تک گرنے کی شکایت ہو، ان میں گہری لکیریں پیدا ہو جائیں، سر کی جلد میں گلٹیاں اور گول شکل کی خالی جگہیں بن جائیں ، خارش ہو یا پھر بالوں کو پکڑنے سے ہاتھ میں ایک سے زیادہ بال آجائیں تو فوری طور پر ماہرین ِ امراضِ جلد سے رابطہ قائم کرنا چاہیے۔
جراح پاشا کے شعبہ طب میں واقع "امراضِ بال" یونٹ میں مندرجہ بالا شکایات ہونے والے مریضوں کا علاج معالجہ کیا جائیگا۔
جہاں پر مختلف جدید آلات کے ذریعے بالوں پر موجود، چکنائی، نمی اور تیزاب کے تناسب کی پیمائش ممکن بنائی جاتی ہے۔
لوگوں کو سب سے زیادہ بال گرنے کی شکایت ہوتی ہے۔ مذکورہ یونٹ میں جدید طریقوں کے ساتھ بالوں کے دوبارہ نکلنے کو ممکن بنایا جا رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں