طبی سیاحت کے فروغ کےلیے کونسل کے قیام کا فیصلہ

وزارت صحت نے بیرونی ممالک سے آنے والے مریضوں کو سرکاری اور نجی اسپتالوں میں مہیا کی جانے والی طبی سہولیات سے متعلق رابطے میں رہنے کے لیے طبی سیاحتی رابطہ کونسل کے قیام کا فیصلہ کیا ہے

213579
 طبی سیاحت کے فروغ کےلیے کونسل کے قیام کا فیصلہ

وزارت صحت کے مطابق ،غیر ملکی مریضوں کے حامل اضلاع میں طبی سیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔
اس مقصد کے تحت وزارت صحت نے ایک طبی سیاحتی رابطہ کونسل کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کونسل کے قیام کے اعلان کو سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے۔
یہ کونسل بیرونی ممالک سے آنے والے مریضوں کو سرکاری اور نجی اسپتالوں میں مہیا کی جانے والی طبی سہولیات سے متعلق رابطے میں رہے گی ۔
کونسل میں وزارت خاندانی امور و سماجی تحفظات ، وزارت محنت و صحت اور وزارت سیاحت و ثقافت کے نمائندے شامل ہونگے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں