برطانیہ میں ایبولا کی مریضہ کی صورتحال تشویشناک

ہماری دعائیں نرس 'پاؤلین کیفرکے' اور ان کے کنبے کے ساتھ ہیں: ڈیوڈ کیمرون

170770
برطانیہ میں ایبولا کی مریضہ کی صورتحال تشویشناک

مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد برطانیہ میں زیر علاج نرس 'پاؤلین کفیرکے' صحت کی صورتحال تشویشناک ہے ۔
'کیفرکے' کو لندن کے شمال میں واقع رائل فری ہسپتال میں رکھا گیا ہے اور ہسپتال کے عملے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ "حالیہ دو روز سے ان کی حالت خراب ہو رہی ہے جس پر ہمیں افسوس ہے"۔
برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنے سرکاری ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہماری دعائیں نرس 'پاؤلین کیفرکے' اور ان کے کنبے کے ساتھ ہیں"۔
برطانیہ کے وزیر صحت جیریمی ہنٹ نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ رائل فری ہسپتال کے ڈاکٹروں اور نرسوں نے کیفرکے کو صحتیاب کرنے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کی ہے۔
کیفرکے کے علاج کے دوران انہیں، ایبولا کے مرض میں مبتلا ہونےکے بعد صحت یاب ہونے والے مریض ولئیم پولے سے خون بھی منتقل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 'پاؤلین کفیرکے' سیرا لیون میں "بچوں کو بچائیں" نامی ادارے کی رکن ہیں اور بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد رواں ہفتے کے آغاز میں انہیں اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو سے علاج کی غرض سے برطانیہ کے شہر لندن میں منتقل کیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں