ایبولا کی دوا کے نتائج کے بارے میں اگلے سال ہی کچھ کہا جا سکتا

گینی میں ڈاکٹرز ود آوٹ بارڈرز نےایبولا سے نبرد آزمائی کے سلسلے میں ایک نیا تحقیقاتی مرکز قائم کیا ہے جو کہ آئندہ سال کے اوائل میں اپنے ان تجربات کے نتائج کا اعلان کرے گا

158679
ایبولا کی دوا کے نتائج کے بارے میں  اگلے سال ہی کچھ کہا جا سکتا

گینی میں ڈاکٹرز ود آوٹ بارڈرز نے ایبولا سے نبرد آزمائی کے سلسلے میں ایک نیا تحقیقاتی مرکز قائم کیا ہے۔
تنظیم نے ملک کے جنوبی شہر گیکیدو میں واقع اپنے بعض طبی مراکز میں فاوی پیرا ویر نامی دوا کا تجربہ بعض رضا کار افراد پر شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں ڈاکٹرز رونما ہونے والے دوا کے منفی اثرات کے بارے میں جاننے کی کوشش کریں گے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اب تک متعدد متاثرہ افراد میں اس دوا کے نتیجے میں امید کی کرن روشن ضرور ہوئی ہے لیکن پھر بھی ہم متاثرہ ممالک کی حکومتوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں ضروری تدابیر اختیار کریں۔
امکان ہے کہ تنظیم آئندہ سال کے اوائل میں اپنے ان تجربات کے نتائج کا اعلان کرے گی ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں