ایبولاکے پھیلاو میں کمی واقع ہوئی ہے: بان کی مون

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بتایا ہے کہ عالمی برادری کو وبائی امراض کی روک تھام کے لیے قبل از وقت تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے

156841
ایبولاکے پھیلاو میں کمی واقع ہوئی ہے: بان کی مون

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بتایا ہے کہ عالمی برادری کو وبائی امراض کی روک تھام کے لیے قبل از وقت تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔
بان کی مون نے ایبولا وائرس سے متاثرہ مغربی افریقی ممالک کے دوروں کے بعد نیو یارک میں اخباری نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیئے۔
انہوں نے بتایا کہ ایبولا کے خلاف علاقے میں کافی موثر پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے جس کے نتیجے میں اس وائرس کے پھیلنے کی رفتار دیگر ممالک میں سست پڑ گئی ہے ۔
بان کی مون نے بتایا کہ ایبولا سے متاثرہ مریضوں کو صحت مند افراد سے دور رکھنے اور دیگر ضروری تدابیر اختیار کرنے کے نتیجے اس وبا کی رفتار سست کرنے میں مدد ملی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس طرح کے وبائی امراض کے پھیلاو سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں