سفر جل کا پھل،  امراض معدہ و شکم کا حل

تحقیق کے مطابق کھانے کے بعد سفر جل کا استعمال پیٹ کو نرم کرتا ہے اور اس کازیادہ استعمال مرض قولنج پیداکرتا ہے

157376
سفر جل کا پھل،  امراض معدہ و شکم کا حل

سفر جل مشہور عام میوہ ہے جسے انگریزی میں کوئینس کہتے ہیں۔
یہ پھل شیریں اور ترش دوقسم کا ہوتا ہ جو کہ قبض معدے کے امراض کے لیے بہترین ہے اس کے علاویہ یہ پھل ہیضے کو ختم کرتا ہے۔
تحقیق کے مطابق کھانے کے بعد اس کا استعمال پیٹ کو نرم کرتا ہے اور اس کازیادہ استعمال مرض قولنج پیداکرتا ہے

۔
اس کا لعاب کھانسی اور حلق کی خراش میں مفید ہے۔ اس پھل سے سادہ شربت تیار کیا جاتا ہے اور معجون بھی بنایا جاتا ہے جو مسہل اور قبض میں مفید ہوتا ہے، اسی طرح لیموں سفرجل اور سفر جل خام کاشربت تیار کیا جاتا ہے۔

اس کا تیل پسینے کو روکتا ہے اور معدے کو تقویت دیتا ہے ،نیز دل کو مضبوط اور روح کو فرحت دیتا ہے اور عنبر کی آمیزش سے تیار کردہ معجون زیادہ قوی ہوتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں