کتا اپنے مالک کی بات اور جذبات سجھتا ہے

برطانیہ میں کی گئی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کتا نہ صرف اپنے مالک کی بات کو سمجھ لیتا ہے بلکہ اس کے پیچھے جذبات کوبھی جان لیتا ہے

157248
کتا  اپنے مالک کی بات اور  جذبات سجھتا ہے

برطانیہ میں کی گئی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کتا نہ صرف اپنے مالک کی بات کو سمجھ لیتا ہے بلکہ اس کے پیچھے جذبات کوبھی جان لیتا ہے تاہم ابھی اس بات پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ وہ ان جذبات کومکمل طور پر جان لیتا ہے یا پھر اپنی توجہ مالک کی بات کی طرف دینا شروع کردیتا ہے۔ یونیورسٹی آف سسیکس کے نفسیات کے ماہر وکٹوریا ریٹ کلف کا کہنا ہے کہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کتے اپنے مالک کے جذبات کو کسی حد تک جان لیتے ہیں تاہم یہ جاننے کے لیے ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ کتے چند مخصوص جذبات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہیں یا پھر اپنے مالک کے ہر انداز کو سمجھ لیتے ہیں۔
پروفیسر ریٹ کلف نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مختلف النسل کتوں کو لیبارٹری کے ایک کمرے میں بند کر کے ان کے سر پر اسپیکرز لگادیئے۔ کتا دائیں طرف سے سنی جانے والی آواز کو اپنے دماغ کے بائیں ہیمسفیر پر سمجھنے کی کوشش کرتا ہے اور یہی ہیمسفیر آوازوں کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جب کہ دایاں ہیمسفیئر جذبات کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ انسان بھی زبان کو سمجھنے کے لیے بائیں اور جذبات کو جاننے کے لیے دائیں ہیمسفیئر کا استعمال کرتا ہے، ٹرائل کے دوران کتوں کو مالک کے پیغام کی ویڈیو دکھا ئی گئی لیکن اس سے جذبات کا عنصر نکل دیا گیا جس پر کتا اس پیغام کو نہ سمجھ سکا اسی طرح دوسری بار اس پیغام میں جذبات کو تو شامل کیا گیا لیکن آواز ختم کردی گئی تب بھی کتا مالک کا پیغام نہ سمجھ سکا۔ انہی تجربات سے ثابت ہوا کہ کتا اپنے مالک کی بات جذبات کے ساتھ ہی سمجھ پاتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں