ایبولا وائرس کے خلاف ٹیکے کا تجربہ روک دیا گیا

بتایا گیا ہےکہ اس ٹیکے کا تجربہ بعض انسانوں پر کیا گیا ہےجن کو بعض منفی اثرات کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی بنا پر تجربے میں مزید پیش رفت کو فی الحال روک دیا گیا ہے

145792
ایبولا وائرس کے خلاف ٹیکے کا تجربہ روک دیا گیا

مغربی افریقہ میں 6 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے ایبولا وائرس کے خلاف ٹیکے کی تیاری کے تجربے کو روک دیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہےکہ اس ٹیکے کا تجربہ بعض انسانوں پر کیا گیا ہےجن کو بعض منفی اثرات کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی بنا پر تجربے میں مزید پیش رفت کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تجربے کے دوران چار افراد کو ہاتھوں اور پیروں میں درد کی شکایت ہوئی تھی ۔
بتایا گیا ہےکہ اب یہ تجربہ اگلے ماہ جنیوا میں دوبارہ سے شروع کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ کینیڈا میں تیار کردہ اس ٹیکے کے تجربے کے لیے گزشتہ مہینے تقریباً 59 افراد نے رضا کارانہ طور پر خود کو پیش کیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں