ترک ہوائی فرم کی مزید چار نئی پروازیں

فرم نے قاراقاس، بگوٹہ، میکسیکو سٹی اور کیوبا کو پروازیں چلانے کے فیصلے کے ساتھ اس حوالے سے اپنی لازمی کاروائیاں شروع کر دی ہیں

200397
ترک ہوائی فرم کی مزید چار نئی پروازیں

ترک ہوائی فرم نے چار نئے مقامات کو اپنی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فرم نے قاراقاس، بگوٹہ، میکسیکو سٹی اور کیوبا کو پروازیں چلانے کے فیصلے کے ساتھ اس حوالے سے اپنی لازمی کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔
اس فیصلے کا اعلان ترک ہوائی فرم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے صدر حامدی توپچو نے استنبول میں اٹلانٹک کونسل کے توانائی و اقتصادیات سربراہی اجلاس کے دوران کیا۔
انہوں نے بتایا کہ وسطی امریکی ملک ونیزویلا کے شہر قاراقاس اور بگوٹہ سمیت میکسیکو سٹی اور کیوبا کو پروازوں کے آغاز کے حوالے سے ضروری اقدامات پر کام جاری ہے۔
ماہ اپریل سے سان فرانسیسکو کو بھی پروازوں کو شروع کرنے کی اطلاع دینے والے توپچو کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ کے بعض دیگر شہروں کو بھی پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں