سویٹزر لینڈ میں دنیا کی مہنگی ترین  طلائی گھڑی کی نیلامی

سویٹزر لینڈ میں دنیا کی مہنگی ترین ہاتھ سے تیار طلائی گھڑی کو نیلامی کے دوران 24 میلین ڈالر کی ریکارڈ قیمت سے فروخت کیا گیا ہے ۔اس قیمتی گھڑی کے خریدار کے نام کو پوشیدہ رکھا گیا ہے ۔

188138
سویٹزر لینڈ میں دنیا کی مہنگی ترین  طلائی گھڑی کی نیلامی

سویٹزر لینڈ میں دنیا کی مہنگی ترین ہاتھ سے تیار طلائی گھڑی کو نیلامی کے دوران 24 میلین ڈالر کی ریکارڈ قیمت سے فروخت کیا گیا ہے ۔اعلی گھڑیوں کے شوقین اس گھڑی کو خریدنے کے لیے جنیوا کے نیلامی گھر میں جمع ہوئے ۔ توقع تھی کہ 1930 کی دھائی میں تیار کی جانے والی اس گھڑی کو 15 میلین ڈالر سے فروخت کیا جائے گا مگر بولی بڑھتی ہی گئی اور گھڑی کو 24 میلین ڈالر سے فروخت کیا گیا ۔ پانچ سال کے عرصے میں ہاتھ سے تیار کی گئی اس پیچیدہ ترین گریوز سپر کامپلیکیشن نامی گھڑی میں کیلنڈر ، آلارم، ہر کھنٹے کے بعد گھنٹی بجنے کا سسٹم ،کرونو میٹر ،چاند کے ادوار اور ہینری گریوز کے نیو یارک میں واقع اپارٹمٹنٹ سے رات کے آسمانی مناظر جیسی 24 خصوصیات موجود ہیں اور تمام خصوصیات کوگھڑی میں نصب نو سو پرزے سرانجام دیتے ہیں۔ اس گھڑی کو سوئس کمپنی پیٹک فلپ نے امریکہ کے امیر بینکر ہینری گریوز کے لیے تیار کیا تھا۔ گھڑی کی تیاری میں 24 قیراط سونا استعمال کیا گیا ہے اور اس کا وزن پانچ سو گرام ہے۔ کمپیوٹر کی مدد کے بغیر تیار کیے جانے والی یہ دنیا کی سب سے پیچیدہ گھڑی ہے جو اب بھی ٹھیک حالت میں ہے۔اس قیمتی گھڑی کے خریدار کے نام کو پوشیدہ رکھا گیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں