موبی لنک تھری جی اب گجرات اور شیخو پورہ میں

موبی لنک نے اپنی مفت تھری جی سروس کو مزید آگے بڑھاتےہوئے اسے گجرات اور شیخو پورہ تک پہنچا دیا ہے

184749
موبی لنک تھری جی اب گجرات اور شیخو پورہ میں

موبی لنک نے اپنی مفت تھری جی سروس کو مزید آگے بڑھاتےہوئے اسے گجرات اور شیخو پورہ تک پہنچا دیا ہے ۔
اس اضافے کے ساتھ موبی لنک کی مفت تھری جی سروس کے حامل شہروں کی تعداد چودہ ہو گئی ہے ۔
کمپنی کے مطابق ، اس نے مذکورہ دونوں شہروں میں دو ہفتوں کے لیے مفت تھری جی سروس کا آغاز کیا اور وہ صارفین جن کے پاس تھری جی کی سہولت سے لیس موبائل فونز ہیں وہ اس سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
سروس سے فائدہ اٹھانے کےلیے صارفین کو صرف *443 کرنا ہوگا جس کے بعد وہ تیز ترین انٹر نیٹ استعمال کر سکیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں