صدر ایردوان تمباکو نوشی کی خلا ف ورزی پر سیخ پا ہو گئے

گزشتہ اتوار کو تقریر کرنے کے بعد صدر ایردوان نے استنبول کے علاقے ایسین لار سے گزرتے ہوئے نے ایک کیفے کی دوسری منزل پر بالکونی میں ایک شخص کو سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا جس پر وہ سیخ پا ہو گئے

180086
صدر ایردوان تمباکو نوشی کی خلا ف ورزی پر سیخ پا ہو گئے

ایک دہائی سے زائد عرصہ تک وزیر اعظم رہنے والے رجب طیب ایردوان نے اگست میں صدر بننے کے بعد وعدہ کیا تھا کہ وہ ایک سرگرم صدر ہوں گے۔
لیکن بہت کم لوگوں کو اندازہ تھا کہ وہ استنبول کی ایک مصروف سڑک پر انسداد تمباکو نوشی کے قانون پر عمل درآمد کیلئے انتہائی سنجیدہ ہو جائیں گے۔
گزشتہ اتوار کو تقریر کرنے کے بعد صدر ایردوان استنبول کے علاقے ایسین لار سے گزرتے ہوئے اپنے مداحوں کو ہاتھ لہرا کر جواب دے رہے تھے جب انہوں نے ایک کیفے کی دوسری منزل پر بالکونی میں ایک شخص کو سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا۔
اس واقعہ کی آن لائن وڈیو میں دکھایا گیا کہ جناب ایردوان رکے اورسگریٹ پینے والے شخص کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہنے لگے کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
انہوں نے سگریٹ پینے والے سے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ اس حرکت پر جرمانہ عائد ہوتا ہے۔
اس کے بعد ترک صدر اسین لار کے میئر کی جانب مڑے اور ان سے پوچھا کہ پولیس کہاں ہے اس وقت تک مسکرا نے والے میئر کو یک دم اندازہ ہوا کہ صدر بہت زیادہ سنجیدہ ہیں۔
ایرودان نے میئر سے کہا آپ جانتے ہیں کہ یہ غلط ہو رہا ہے۔یہ شخص انتہائی غلط رویہ اپنائے ہوئے ہے۔ یہ بے شرم، صدر کے منع کرنے کے باوجود آرام سے بیٹھا سگریٹ پی رہا ہے۔ خدا کے واسطے یہ محرم کا مہینہ ہے۔
اس واقع پر استنبول کے میئر قادر توپباش نے معاملہ رفع دفع کرنے کیلئے تجویز دی کہ یہ شخص دوبارہ ایسی حرکت نہ کرنے کا وعدہ کرے لیکن صدر نے ایک نہ مانی ۔
خبر کے مطابق ترک صدر کے جانے کے بعد پولیس نے اس شخص پر 90 ترکش لیرا (40 ڈالرز) کا جرمانہ عائد کر دیا۔
یاد رہے کہ ترک حکومت نے 2009 میں ایک قانون کے ذریعے تمامی سرکاری عمارات، کیفیز، بارز اور ریستورانوں میں سگریٹ نوشی پر پابندی لگا دی تھی۔
نقاد کافی عرصہ سے ترک صدر پر لوگوں کے طرز زندگی پر اثر انداز ہونے اور سرکاری طور پر سیکولر ملک کو اسلامی بنانے کی کوششوں پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے آ رہے ہیں۔
صدر ایرودان تمباکو سے سخت نفرت کرتے ہیں اور ایک مرتبہ انہوں نے کہا تھا کہ تمباکو نوشی دہشت گردی سے زیادہ بڑا خطرہ ہے۔
یاد رہے کہ اس سال جولائی میں اسی سے ملتے جلتے ایک واقعہ میں صدر ایردوان نے قومی فٹبال ٹیم کے ایک نوجوان کھلاڑی کو بازو پر ٹیٹو کی وجہ سے ڈانٹتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اس سے صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں