مغربی افریقہ: ایبولا کے خلاف عالمی ممالک سفر بستہ

بعض عالمی ممالک نے مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس سے نبرد آزمائی کےلیے طبی مراکز قائم کروانے کا آغاز کر دیا ہے

176940
 مغربی افریقہ: ایبولا کے خلاف عالمی ممالک سفر بستہ

عالمی ادارہ صحت کے مطابق، مالی میں گزشتہ ہفتے ایبولا وائرس سے ہلاک ہونے والے شخص سے رابطہ رکھنے والے 141 میں سے 57 افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔
اس وبا کے خلاف مغربی افریقہ کےلیے امداد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
جرمنی نے لائبیریا میں ایک چوالیس بستروں پر مشتمل طبی مرکز قائم کروایا ہے جبکہ چین نے بھی ایک سو بستروں پر مبنی ایک طبی مرکز کی تعمیر شروع کروادی ہے۔
دوسری جانب برطانیہ نے سیئرا لیئون کےلیے طبی سازو سامان اور ڈاکٹروں کی ٹیم روانہ کی ہے۔
اس اثنا میں فرانسیسی ڈاکٹر ایک ایسے تجربے میں مصروف ہیں جس کے نتیجے میں اس بیماری کی تشخیص کا دورانیہ چھ گھنٹے سے گھٹ کر پندرہ منٹ ہو جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں