سیلفی مت لو سر میں جوئیں پڑ جائیں گی

روس کے حکام کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو سیلفی لینا بند کردینا چاہیے کیونکہ سیلفی لینے سے سر میں جوئیں پڑ سکتی ہیں

172910
سیلفی مت لو سر میں جوئیں  پڑ جائیں گی

روس کے حکام کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو سیلفی لینا بند کردینا چاہیے کیونکہ سیلفی لینے سے سر میں جوئیں پڑ سکتی ہیں۔
یہ تنبیہہ روس کے علاقے کورسک کے ایک محکمے نے کی ہے۔
محکمے کا کہنا ہے کہ سیلفی کے لیے لوگ سر جوڑتے ہیں اور اس وجہ سے جوئیں ایک سر سے دوسرے سر میں منتقل ہو سکتی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ پہلے ہی سے کورسک میں ان بچوں کاا سکول میں داخلہ ممنوع ہے جن کے سر میں جوئیں ہوں۔
ماضی میں کورسک کے اس محکمے کے فیصلے کافی متنازع رہے ہیں۔
اس کے سابق سربراہ نے ایک بار کووں کو مارنے کا کہا تھا کیونکہ ان کے بقول وہ برڈ فلو پھیلاتے ہیں۔
اسی سابق سربراہ نے ان ممالک سے اشیائے خوردو نوش اور مشروبات درآمد کرنے پر پابندی کی تجویز پیش کی تھی جن سے روس کے تعلقات خراب ہیں۔
جوؤں کے بارے میں اس محکمے کے فیصلے کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مذاق اڑایا جا رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں