ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار تک پہنچ گئی

ایبولا کی وباء میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 922 تک پہنچ گئی

171432
ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار تک پہنچ گئی

عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایبولا کی وباء سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 922 تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ 23 اکتوبر تک 10 ہزار 141 افراد میں ایبولا وائرس کی تشخیص کی گئی جن میں سے اکثریت کا تعلق مغربی افریقی ممالک لائبیریا، گنی اور سیرا لیون سے تھا۔
لائبیریا میں 4 ہزار 665 مریضوں میں سے 2 ہزار 705 ، سیرا لیون میں 3 ہزار 896 مریضوں میں سے ایک ہزار 281 اور گِنی میں ایک ہزار 553 مریضوں میں سے 926 افراد ہلاک ہو گئے۔
اس کے علاوہ شعبہ صحت کے 450 اہلکاروں میں بھی اس وائرس کی تشخیص کی گئی جن میں سے 244 افراد ہلاک ہو گئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں