نیو یارک میں ایبولا  وائرس کا خوف و ہراس

دنیا ایبولا وائرس کی وجہ سے خوف کا شکار ہے۔ متحدہ امریکہ کے شہر نیو یارک میں ایک ڈاکٹر کے ایبولا کے مرض میں مبتلا ہونے کی اطلاع پر نیو یارک شہر میں افرا تفری کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔

169341
نیو یارک میں ایبولا  وائرس کا خوف و ہراس

دنیا ایبولا وائرس کی وجہ سے خوف کا شکار ہے۔
متحدہ امریکہ کے شہر نیو یارک میں ایک ڈاکٹر کے ایبولا کے مرض میں مبتلا ہونے کی اطلاع پر نیو یارک شہر میں افرا تفری کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔
مغربی افریقہ کے ملک گنی میں ایبولا سے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال کر کے حال ہی میں امریکہ واپس آنے والے ایک ڈاکٹر میں ایبولا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
جمعرات کو نیویارک کے میئر بل ڈی بلاسیو نے ایک پریس کانفرنس میں ڈاکٹر میں ایبولا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خطرے کی کوئی بات نہیں ہے اور متاثرہ ڈاکٹر کو دوسرے مریضوں سے علیحدہ کر کے نگہداشت کی جا رہی ہے۔
اگر ڈاکٹر میں ایبولا وائرس حتمی تشخیص ہو جاتی ہے تو یہ امریکہ میں چوتھا اور نیویارک میں ایبولا وائرس کا پہلا کیس ہوگا۔
جمعرات ہی کو مغربی افریقی ملک مالی میں بھی ایبولا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا۔ حکام کے مطابق دو سالہ متاثرہ بچی کو پڑوسی ملک گنی سے مالی کے اسپتال لایا گیا۔
ایبولا وائرس سے اب تک مغربی افریقہ کے تین ملک لائبیریا، گنی اور سیرالیون سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور اب تک اس وائرس سے متاثر ہو کر مرنے والے 4900 میں سے اکثریت کا تعلق بھی ان ہی ملکوں سے ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں