پاکستان: موبائل پر تیز رفتار انٹر نیٹ کا دور

اتوار کو دبئی میں ہونے والی GITEX ٹیکنالوجی ویک 2014 کے موقع پر وارد نے باالاخر اپنی فور جی سروس کا باقاعدہ آغاز کرنے کا اعلان کردیا

156564
پاکستان:  موبائل پر تیز رفتار انٹر نیٹ کا دور

اتوار کو دبئی میں ہونے والی GITEX ٹیکنالوجی ویک 2014 کے موقع پر وارد نے باالاخر اپنی فور جی سروس کا باقاعدہ آغاز کرنے کا اعلان کردیا۔
ابوظہبی گروپ کے ماتحت پاکستانی کمپنی نے اعلان کیا کہ ایرکسن پاکستان میں فور جی سروس مہیا کرنے کے لیے وارد کا ٹیکنالوجی پارٹنر ہے اس لیے ایرکسن ٹیلی کمیونیکیشن سروس کے لیے ہارڈ وئیر فراہم کرے گی۔
واردوہ واحد آپریٹر ہے جس نے اس سال کے آغا زمیں پاکستان میں ہونے والی موبائل سپیکٹرم کی نیلامی میں حصہ نہیں لیا تھا لیکن اب ٹو جی سروس سے ڈائریکٹ فور جی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
وارد بہترین نیٹ ورک سلوشن کے ساتھ فور جی LTE لانچ کرے گااور ایرکسن اس کا پارٹنر ہونے کے ناطے خدمات مہیا کرے گا۔
اس موقع پر وارد ٹیلی کوم کے سی ای او منیر فاروقی کا کہنا تھا کہ ہماری ایرکسن کے ساتھ مضبوط اشتراک سازی کی وجہ سے ہم اس کی ٹیکنالوجی پر مکمل اعتماد کر سکتے ہیں۔
وارد ٹیلی کام نے اس سلسلے میں اندورنی تجربات کا آغاز کردیا ہے جس کے بعد جلد ہی عوام کے لیے بھی ٹیسٹ ٹرائل کا آغاز کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ صارفین جن کے پاس فور جی LTE کی خصوصیات والے موبائل فونز ہیں ان کو کمپنی کی جانب سے پہلے ہی مفت فور جی LTE سمزکی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں