مانگالیان کی طرف سے سرخ سیارے کی مسحور کن تصویر

تصویر میں مریخ کا منظر پول سے پول تک واضح دکھائی دے رہا ہے

145099
مانگالیان کی طرف سے سرخ سیارے کی مسحور کن تصویر

بھارت کی مریخ کے مدار میں بھیجی گئی پہلی خلائی گاڑی نے سرخ سیارے کی تصویر زمین پر بھیجی ہے کہ جس میں مریخ کا منظر پول سے لے کر پول تک دکھائی دے رہا ہے۔

بھارت کی اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن ISRO کی طرف سے خلائی گاڑی مانگالیان کی بھیجی ہوئی اس نئی تصویر کو آج نشر کیا گیا ہے۔
تصویر میں مریخ خلاء میں ایک سرخ کُّرے کی طرح دکھائی دے رہا ہے۔ سیارے کی جنوبی آئس کیپ واضح دکھائی دے رہی ہے جبکہ شمال میں دھول کے گہرے جھکڑ نظر آ رہے ہیں۔ جن کے بارے میں ISRO کے حکام نے مریخ آربٹر کے لئے اپنے ٹویٹر پیغام میں یوں لکھا ہے "یہاں کوئی چیز اُبل رہی ہے"۔
مانگالیان خلائی گاڑی نے 46292 میل کے فاصلے سے سیارے کی یہ مسحور کن تصویر اپنے مارس کلر کیمرہ سے 28 ستمبر بروز اتوار کو اتاری ہے۔ جب سے خلائی گاڑی مریخ کے مدار میں پہنچی اس کی طرف سے زمین پر بھیجی گئی یہ تیسری اور بہترین تصویر ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھارت کی خلائی گاڑی مانگالیان کامیابی سے مریخ کے مدار میں پہنچ گئی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں