75 لیرے میں 5 ہزار کلو میٹر کا فاصلہ طے کر لیا

ترک طلباء اور اساتذہ نے بجلی سے چلنے والی گاری تیار کرتے ہوئے سستے ترین طریقے سے سفر کرنے کے مواقع پیدا کرنے میں ایک اہم قدم اٹھایا ہے

144395
75 لیرے میں  5 ہزار کلو میٹر کا فاصلہ طے کر لیا

75 لیرے کے ساتھ 5 ہزار کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔
استنبول یونیورسٹی کے طالب علم اور اساتذہ پر مشتمل ٹیم کی طرف سے ڈیزائن کردہ الیکٹریکل گاڑی نے ترکی کا ٹور مکمل کر دیا ہے۔
استنبول یونیورسٹی سائنسی تحقیقاتی منصوبوں کے شعبے کے تعاون سے تیار کردہ "ٹی آئی" نامی الیکڑیکل گاڑی تقریباً 5 ہزار کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد اپنے نقطہ آغاز سلطان احمد اسکوائر میں لائی گئی۔
تعارفی سفر مکمل کرنے والی کار کے ڈرائیور سردارزورنا جی نے ترکی کے ٹور کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔
سو فیصد بجلی سے چلنے والی گاڑی کی ڈیزائنگ اور تیاری پر ڈیڑہ سال کا عرصہ لگنے کی وضاحت کرنے والے زورنا جی نے بتایا ہے کہ 500 کلو گرام وزن کی حامل گاڑی ایک مرتبہ بیٹری چارج کرنے کے ساتھ 500 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔ اور اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انجن کے علاوہ گاڑی کے تمام تر پرزے ترکی میں تیار کیے گئے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں