لاطینی امریکہ الارم کی حالت میں

دنیا ابھی ایبولا وائرس سے چھٹکارے کے حل کی تلاش میں ہے اور لاطینی امریکہ میں ایک نئے وائرس کا الارم دے دیا گیاہے

142298
لاطینی امریکہ الارم کی حالت میں

دنیا ابھی ایبولا وائرس سے چھٹکارے کے حل کی تلاش میں ہے اور لاطینی امریکہ میں ایک نئے وائرس کا الارم دے دیا گیاہے۔

اطلاع کے مطابق جمہوریہ ڈومینک میں تشخیص کئےجانے والے ٹراپیکل وائرس چُن کُنگُنیا کی وجہ سے ہزاروں افراد بیمار ہو گئے ہیں اور وائرس کے لاطینی امریکہ اور کرائبین کے علاقے میں بھی پھیلنے کا خطرہ محسوس کیا جا رہاہے۔
یہ وائرس مچھروں کی وجہ سے پھیلتا ہے اور مریض میں تھکن ، قے اور سر درد کی علامات دیکھنے میں آتی ہیں۔
پیرو میں ایک روز قبل تین افراد میں اس وائرس کی تشخیص کی گئی ہے جس کے بعد ملک میں الارم کی حالت نافذ کر دی گئی ہے اور مچھر مار ادوایات کا چھڑکاؤ شروع کر دیا گیا ہے۔
وائرس کی وجہ سے کولمبیا مںی ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایک ہزار سے زائد افراد اس بیماری میں مبتلا ہیں۔
لاطینی امریکہ کی حکومت نے کہا ہے کہ یہ وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور اگر ضروری تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو ہلاکتوں کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں