آئی فون سکس کی کامیابی پر سامسنگ مضطرب

پہلے ہی ہفتے میں آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس کی ریکارڈ فروخت کی خبر نے سامسنگ کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ اپنے گلیکسی نوٹ 4 کو طے شدہ تاریخ سے پہلے ریلیز کر دے گا

140064
آئی فون سکس کی کامیابی پر سامسنگ مضطرب

پہلے ہی ہفتے میں آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس کی ریکارڈ فروخت کی خبر نے سامسنگ کو ذرا سا خوف زدہ کر دیا ہے اسلئے سامسنگ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے گلیکسی نوٹ 4 کو طے شدہ تاریخ سے پہلے ریلیز کر دے گالہذا اب گلیکسی نوٹ 4 اکتوبر کی بجائے آج یعنی چھبیس ستمبر کو فروخت کےلیے پیش کیا جا رہا ہے۔
سامسنگ کا ارادہ ہے کہ ریلیز کے پہلے 30 دنوں میں 15 ملین سمارٹ فونز برآمد کیے جائیں گے۔کمپنی لانچ کے پہلے ہفتے میں 3.75 ملین فونز کی دستیابی کی یقین دہانی بھی کروا رہی ہے۔
سامسنگ نے گلیکسی نوٹ 3 کے پہلے دو ماہ میں 10 ملین فونز فروخت کیے تھے لیکن اس دفعہ کمپنی نے بھی کافی زیادہ کی امید وابستہ کرلی ہے۔
جنوبی کوریا میں مفت سم کے ساتھ یہ فون 919 ڈالر میں فروخت کیا جائے گاجبکہ گلیکسی نوٹ3 960 ڈالر کی قیمت میں فروخت کیا گیا تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں