لیموں :بے شمار طبی فوائد کابیش بہاخزانہ

لیموں قدرت کا وہ انمول اور سستا تحفہ ہے کہ جس کے استعمال سے جلد اور جسم کو مزید خوبصورت اور ترو تازہ بنانے میں مدد ملتی ہے

132853
لیموں :بے شمار طبی فوائد کابیش بہاخزانہ

چہرے پر اگر داغ دھبے ہوں تو بد نما لگتے ہیں رنگت خواہ جس قدر بھی گوری ہو لیکن اس کو گہن لگ جاتا ہے اس لئے ہمیں جلد کی حفاظت کے ایسے طریقے اپنانے چاہیے جس سے رنگت صاف شفاف ہونے کے ساتھ ساتھ داغ دھبے بھی دور ہوں اس لیے چند مفید مشورے اور حفاظت کے طریقے آپ کی خدمت میں پیش کئے جاتے ہیں جنھیں استعمال کر کے آپ اپنی جلد کو خوبصورت اور پر کشش بنا سکتی ہیں ۔
جلد پر جہاں دھبے ہوں اس جگہ پر لیموں کا چھلکا رگڑیں یہ عمل ہفتہ میں تین سے چار بار روزانہ کیجئے ۔
اگر داغ دھبے زیادہ ہوں تو لیموں پر پسی ہوئی پھٹکری چھڑک کر رگڑیں اس سے جلد نکھر جائے گی اور داغ بھی ختم ہونگے۔
لیموں کے رس میں سمندری جھاگ پیس کر ملا لیں اور اس آمیزے کو روزانہ چہرہ پر لگائیں۔
اگر آنکھوں پر حلقے ہیں تو دودھ کی بالائی میں لیموں کا رس ملا کر ماسک کی طرح آنکھوں پر لگائیں 20 منٹ بعد دھو دیں جلد شفاف اور چمک دار ہو جائے گی ،حلقے بھی ختم ہونگے اور جلد تندرست ہو گی خون کی گردش بھی متوازن ہوگی۔
پورے جسم کی خشکی ختم کرنے کے لئے دو یا تین چمچہ نمک ڈیڑھ چمچہ ناریل کا تیل آدھا چمچہ لیموں کا رس تینوں کو اچھی طرح ملا لیں پھر جسم پر مالش کریں 30 منٹ بعد نہا لیں تمام جسم کی جلد چکنی اور ملائم ہو جائے گی ۔
چہرے کی رونق بڑھانے اور رنگت نکھارنے کے لئے ایک بڑا چمچہ ککڑی کا رس چند قطرے لیموں کے رس کے اور ہلدی چٹکی بھر لے کر ملائیے اور اس کا لیپ گردن اور چہرے پر لگائیں آدھے گھنٹے بعد دھو کر تولئے سے چہرہ پونچھ لیں اس سے چہرہ خوبصورت ہوگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں