ڈیموکریٹک جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کی نشاندہی

ڈیموکریٹک جمہوریہ کانگو کے وزیر صحت فیلیکس کوبانگے نے اعلان کیا ہے کہ ایبولا وائرس جمہوریہ کانگو کے شمالی علاقے ایکویٹر میں بھی پھیل گیا ہے ۔اس علاقے میں اس سے قبل 70 افراد ہلاک ہو گئے تھے مگر صحت کی عالمی تنظیم نے ان افراد کے کسی دوسری بیماری سے ہلاک ہونے کا اعلان کیا تھا۔انھوں نے کہا کہ حالیہ چند روز میں8 مریضوں میں سے دو میں ایبولا وائرس پایا گیا ہے ۔

102546

صحت کی عالمی تنظیم نےاعلان کیا ہے کہ مغربی افریقہ میں اس وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ضروری تدابیر اختیار کر لی گئی ہیں لیکن افریقہ اور بعض علاقوں میں اس مرض میں مبتلا ہونے والے افراد ہسپتال جانے کے بجائے اپنےگھروں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔
لیبریا،گینی اور سیرالیون میں 1400 افرادایبولا وائرس کیوجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ لیبریا،گینی اور سیرالیون سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگا نے والے آئی وری کوسٹ نے اب ان ممالک کیساتھ اپنی سرحدوں کو بھی بند کر دیا ہے ۔ایبولا وائرس پر قابو پانے کے لیے علاج دریافت کرنے کے لیے عالمی سطح پر کوششیں جاری ہیں لیکن زیڈ ایم اے پی پی نامی علاج کے استعمال سے بعض مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں