ایبولہ وائرس کے خلاف ترکی میں حفاظتی تدابیر

صحت کی عالمی تنظیم نے اس حوالے سے سفر کے حوالے سے کسی قسم کی حد بندی نہیں لائی تا ہم مغربی افریقی ممالک کو اس سے سنگین خطرہ لا حق ہے

79397
ایبولہ وائرس کے خلاف ترکی میں حفاظتی تدابیر


مغربی افریقہ میں ہلاکتوں کا موجب بننے والے ایبولہ وائرس کے خلاف ترکی نے ضروری تدابیر اختیار کی ہیں۔
ایبولہ وائرس کے باعث پیدا ہونے والی بیماری نے خطہ افریقہ کو اپنے زیرِ اثر لے رکھا ہے۔
صحت کی عالمی تنظیم نے اس حوالے سے سفر کے حوالے سے کسی قسم کی حد بندی نہیں لائی تا ہم مغربی افریقی ممالک کو اس سے سنگین خطرہ لا حق ہے۔
تیز بخار، خون کا رساؤ، لاغر پن کی طرح کے اثرات کا دیگر امراض کے ساتھ مغالطہ نہ ہونے کے زیر مقصد صحت کے عملے کو خصوصی تربیت دی گئی ہے۔
سب سے اہم اقدامات مذکورہ علاقوں سے آنے والوں کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔
کیونکہ یہ بیماری 21 روز تک بالکل واضح نہیں ہوتی۔
لہذا اس وائرس کا خطرہ ہونے والے مقامات کے سفر کے وقت دستانے اور ماسک پہننا چاہیے اور اور ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں