ڈنگی مچھر کا دوبارہ خطرہ

بارشوں کے موسم میں گھروں کے قریب پانی اکٹھا ہونے کے عمل کو روکنا بھی ضروری ہے تاکہ صاف پانی پر ڈنگی مچھر کی افزائش ممکن نہ ہوسکے۔

76943
ڈنگی مچھر کا دوبارہ خطرہ

طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث جڑواں شہروں راولپنڈی،اسلام اباد میں ڈنگی بخار کا سبب بننے والے مادہ مچھر کا لاوا خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق ڈنگی وائرس کا دورانیہ رواں ماہ اگست سے لیکر اکتوبر کے آخیر تک ہو سکتا ہے لہذا ان تین ماہ کے دوران ڈنگی کا سبب بننے والے جگہوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ اسپتالوں میں ہرطرح کے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ،طبی ماہر کے مطابق ڈنگی مچھرکا حملہ اگست سے اکتوبر تک ہو سکتا ہے۔ جس کے لیے اسکول جانے والے بچوں سمیت بڑوں کے لیے حفاطتی تدابیر انتہائی ضروری ہیں اس کے ساتھ ساتھ بارشوں کے موسم میں گھروں کے قریب پانی اکٹھا ہونے کے عمل کو روکنا بھی ضروری ہے تاکہ صاف پانی پر ڈنگی مچھر کی افزائش ممکن نہ ہوسکے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں