شعور کے کھلنے اور بند ہونے کے بٹن کا پتہ چلا لیا گیا

متحدہ امریکہ میں جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے ماہرین نے دماغ کے ایک حصے پر الیکٹرک شاک دیتے ہوئے مرگی کے مرض میں مبتلا خاتون کے شعور کو انڈر کنٹرول کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ نیو سائنسٹسٹ جریدئے میں شائع ہونے والے مقالے کے مطابق اس سے رگوں اور شعور کو پہلے سے زیادہ بہتر طریقے سے سمجھنے میں مدد ملے گی

120980
شعور کے کھلنے اور بند ہونے کے بٹن کا پتہ چلا لیا گیا

شعور کے کھلنے اور بند ہونے کے بٹن کا پتہ چلا لیا گیا ہے۔
شعور کے اچھی طرح سمجھنے کے لیے نیا قدم اٹھایا گیا ہے۔
متحدہ امریکہ میں جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے ماہرین نے دماغ کے ایک حصے پر الیکٹرک شاک دیتے ہوئے مرگی کے مرض میں مبتلا خاتون کے شعور کو انڈر کنٹرول کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔
بیماری کی وجہ جاننے کے دوران ماہرین نے دماغ کے بائیں حصے میں موجود گرے رنگ کے مادے کو الیکٹرک شاک دینے سے بیمار خاتون کا شعور ختم ہوگیا اور بیمارخاتون بے حرکت پڑرہی اور کسی قسم کا کوئی جواب بھی اس نے نہ دیا اور اس کے سانس کی رفتار بھی آہستہ آہتہی کم ہوتی چلی گئی۔
الیکٹرک شاک دینے کے عمل کو ختم کرنے کے بعد خاتون مریض کا شعور بحال ہونا شروع ہوگیا ۔
دماغ کے بائیں جانب واقع گرے حصے کے شعور کو بیدار کرنے اور بند کرنے میں اہم کردار ادا کرنے پر ماہرین میں سے محمد کعبےسی نے دماغ کو ایک گاڑی سے تشبیح دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح گاڑی کو چلانے کے لیے گاری کی چابی کی ضرورت ہوتی ہے بالکل اسی طرح دماغ کا یہ حصہ بھی شعور کے لیے چابی کی حیثیت رکھتا ہے۔
اگرچہ دماغ پر اس قسم کا پہلا تجربہ کیا گیا ہے ا ور طویل عرصے سے ماہرین جس سوال کا جواب ڈھونڈنے میں مصروف تھے شائد اب اس کا جواب مل گیا ہے۔
نیو سائنسٹسٹ جریدئے میں شائع ہونے والے مقالے کے مطابق اس سے رگوں اور شعور کو پہلے سے زیادہ بہتر طریقے سے سمجھنے میں مدد ملے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں