افریقہ: ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد چار سو سے تجاوز کر گئی

مغربی افریقہ میں پھیلا ہوا مہلک ایبولا وائرس علاقے کے لیے ایک سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ گزشتہ سال کے اواخر میں یہ وائرس مغربی افریقہ میں سامنے آیا تھا لیکن اب یہ گنیگ، سیرالیون اور لائبیریا تک پہنچ گیا ہے

116273
افریقہ: ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد چار سو سے تجاوز کر گئی

مغربی افریقہ میں سالِ رواں میں اب تک 467 افراد ایبولا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
مغربی افریقہ میں پھیلا ہوا مہلک ایبولا وائرس علاقے کے لیے ایک سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ گزشتہ سال کے اواخر میں یہ وائرس مغربی افریقہ میں سامنے آیا تھا لیکن اب یہ گنیگ، سیرالیون اور لائبیریا تک پہنچ گیا ہے۔ 1976 میں پہلی مرتبہ اس بیماری کے نتیجے میں 280 افراد ہلاک ہوئے تھے اُس وقت پہلی مرتبہ یہ وائرس دریافت کیا گیا تھا اور اس کا نام ایبولا رکھا گیا تھا۔
گنیب میں حکام نے جنگلی جانوروں کے گوشت کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایبولا وائرس متاثرہ افراد کی تدفین کے وقت زیادہ لوگوں کے جمع ہونے کی وجہ سے بھی پھیل رہا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ وائرس نہ صرف خون بلکہ کسی بھی جسمانی رطوبت کے ذریعے بھی دوسرے شخص میں منتقل ہوسکتا ہے۔
اس وقت ایبولا وائرس کا شمار دنیا کے خطرناک ترین جرثوموں میں ہوتا ہے اور ابیر تک اس کے خلاف کوئی موثر دوا یا ویکسین تیار نہیں کی جا سکی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں