انقرہ، ترکی کا بوڑھا ترین شہر

ترکی میں تیزی سے بڑھاپے کی جانب آگے بڑھنے والے شہروں میں انقرہ سر فہرست ہے

109092
انقرہ، ترکی کا بوڑھا  ترین شہر

انقرہ میں ایک دلچسپ تحقیقات کی گئی ہیں۔
ان تحقیقات کے دائرہ کار میں اسپتالوں، اولڈ ہاؤسسز، مدد زندگی مراکز اور یونیورسٹیوں کے معاملات کو زیر بحث لایا گیا ہے۔
ان تحقیقات کے نتائج کافی دلچسپ ہیں۔
ترکی میں سرعت سے بڑھاپے کی جانب مائل لوگوں کے انقرہ میں مقیم ہونے کا تعین ہوا ہے۔
اس ریسرچ پروگرام کا نام انقرہ بوڑھا نہ ہو اثرات کے تحت بزرگوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے قابل عمل پالیسیاں اور حکمت عملی منصوبہ ہے۔
انقرہ یونیورسٹی، انقرہ کے دفتر گورنر، ضلعی قومی تعلیم کی ڈائریکٹریٹ اور سماجی خدمات کی ضلعی ڈائریکٹریٹ کے تعاون سے جاری منصوبے کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سنان ایبش ہیں۔
حاسل کردہ معلومات کے مطابق ترکی میں تیز ترین رفتار سے بڑھاپے کی جانب بڑھنے والا شہر انقرہ ہے ، اور یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ترکی میں مقیم عمر رسیدہ آبادی میں نوجوانوں کی نسبت کہیں زیادہ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
اس منصوبے کی بدولت بڑھاپے میں معیاری زندگی بسر کر سکنے کے حوالے سے اقدامات کو بروئے کار لایا جائیگا۔
مذکورہ ریسرچ کے نتائج کو 180 صفحات پر مشتمل ایک کتاب میں یکجا کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں بزرگوں کے لیے پمفلٹ تیار کیے گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں