ترکی: مقامی طور پر اسٹیم ٹربائن شافٹس کی تیاری

ترک ادارہ برائے سائنسی تحقیق و ٹیکنالوجی نے مامرہ تحقیقاتی مرکز ،ینی کوئے اور یاتا غان پاور اسٹیشن میں استعمال کرنے کی غرض سے اسٹیم ٹربائن شافٹس تیار کی ہیں

102167
 ترکی: مقامی طور پر اسٹیم ٹربائن شافٹس کی تیاری

ترک ادارہ برائے سائنسی تحقیق و ٹیکنالوجی نے مامرہ تحقیقاتی مرکز ،ینی کوئے اور یاتا غان پاور اسٹیشن میں استعمال کرنے کی غرض سے اسٹیم ٹربائن شافٹس تیار کی ہیں۔
یہ شافٹس موعلا شہر کی تحصیل میلاس میں واقع ینی کوئے پاور اسٹیشن میں گزشتہ دن منعقدہ ایک تقریب میں حوالے کی گئیں ۔
اس موقع پر ادارے کے نائب سربراہ ڈاکٹر مراد ماکارا جی نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ یہ منصوبہ ترکی میں پہلی بار کامیاب ہوا ہے۔
ماکا راجی نے بتایا کہ اس منصوبے کی کامیابی سے ان شافٹس کی مقامی طور پر تیاری سے ہمارابیرونی انحصار کم ہو جائے گا جس کےلیے میں اس منصوبے میں شامل تمام ملازمین اور محنت کشوں کا مشکور ہوں ۔
تقریب کے بعد اسٹیم ٹربائن شافٹس کو متعلقہ نظام سے منسلک کر دیا گیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں