آلما ٹیلی اسکوپ کا آخری انٹینا بھی نصب کر دیا گیا

چلّی کے صحرا آتاکاما میں نصب کی جانے والی اس ٹیلی اسکوپ کے خلائی تحقیقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرنے کی توقع کی جا رہی ہے

100553
آلما ٹیلی اسکوپ کا آخری انٹینا بھی نصب کر دیا گیا

دنیا کے سب سے بڑے اور جدید ترین ٹیلی اسکوپ کا آخری انٹینا بھی نصب کر دیا گیا ہے۔
چلّی کے صحرا آتاکاما میں نصب کی جانے والی اس ٹیلی اسکوپ کے خلائی تحقیقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
آلما کے نام سے اس ٹیلی اسکوپ کے 6 انٹینے ہیں اور اسے سطح سمندر سے 5 ہزار میٹر کی بلندی پر چازنینٹر کی سطح مرتفع پر نصب کیا گیا ہے۔
اس ٹیلی اسکوپ کے انٹینے 24 گھنٹے خلاء کا مشاہدہ کریں گے اور ان میں سے کم از کم 45 انٹینے ہر وقت فعال ہوں گے۔
یہ انٹینے خلاء سے آنے والی ملی میٹر اور اس سے بھی کم ویو لینگتھ wave length کی روشنی کو اسکین کریں گے۔
یہ ویو لینگتھ wave length بھی نظام شمسی سے باہر کی کائنات کے سرد ترین مقامات کے ڈسٹ کے بادلوں سے یا کائنات کی قدیم ترین کہکشاوں سے متعلق ہیں۔
خلاء بازوں کا خیال ہے کہ آلما کی یہ خصوصیت آسٹرونومی کے کلاسیک دور کا خاتمہ کر دے گی اور آلما کائنات کی ابتدا ، ستاروں کی تخلیق، خلاء کی ساخت پر روشنی ڈالے گی۔
آواز اور روشنی کی حساس ترین شکل میں ریکارڈنگ کے لئے آلما ٹیلی اسکوپ میں ریسیور کے درجہ حرارت کو منفی 270 پر رکھا جا رہا ہے۔
خلاء بازوں کا کہنا ہے کہ خشک اور بادلوں کے بغیر صاف آب و ہوا اور سطح سمندر سے بلندیک ی وجہ سے آتاکاما صحرا خلائی تحقیقات کے لئے موزوں ترین جگہ ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں