صومالی بچوں کے بارے میںن یونیسیف کی رپورٹ

75743
صومالی بچوں کے بارے میںن یونیسیف کی رپورٹ


اقوام ِمتحدہ کے حکام نے کہا ہے کہ اگر صومالیہ میں بھوک اور غذائی قلت کے خاتمے کے لیے عالمی ادارے کو ایمرجنسی فنڈ کی مد میں رقم فراہم نہ کی گئی تو امسال غذائی قلت کے باعث صومالیہ میں پانچ سالتک کی عمر کے تقریباً دو لاکھ بچے ہلاک ہو سکتے ہیں۔
یونیسف کے ترجمان کرسٹوف بولیرک کا کہنا ہے کہ 15کروڑ ڈالر کی اپیل کیے جانے کے بعد یونیسف کو محض ایک کروڑ پانچ لاکھ ڈالر کا فنڈ فراہم کیا گیا ہے۔اگر فوری طور پر فنڈنگ نہ مہیا کی گئی تو یونیسف کو اگلے ایک ماہ کے اندر اندر افریقہ میں جاری طبی سہولیات کی فراہمی بند کرنا پڑے گی۔ انھوں نے اس طرف توجہ دلائی کہ صومالیہ میں پانچ برس یا اس سے کم عمر دو لاکھ بچے اس سال کے اختتام تک خوراک کی قلت کے باعث ہلاک ہو سکتے ہیں۔یونیسف صومالیہ میں طبی سہولیات کا 70 فی صد فراہم کر رہا ہے، جس میں ادویات، ٹیکے، سٹاف کی تنخواہیں اور ہسپتال کے جنریٹر چلانے کا خرچہ بھی شامل ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں