ترکیہ کی پستے کی برآمدات میں اضافہ

گزشتہ سال جنوری تا مارچ کے عرصے میں پستے کی  برآمدات سے 24 ملین 250 ہزار ڈالر آمدنی حاصل کی گئی تھی جو رواں سال کے اسی عرصے میں بڑھ کر 73 ملین 790 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے

2125768
ترکیہ کی پستے کی برآمدات میں اضافہ

سال کے پہلے 3 ماہ میں ترکیہ سے 69 ممالک کو 73 ملین 790 ہزار ڈالر مالیت  کا پستہ  برآمد کیا گیا ہے۔

جبکہ گزشتہ سال جنوری تا مارچ کے عرصے میں پستے کی  برآمدات سے 24 ملین 250 ہزار ڈالر آمدنی حاصل کی گئی تھی جو رواں سال کے اسی عرصے میں بڑھ کر 73 ملین 790 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

اٹلی ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں ترکیہ سب سے زیادہ پستہ  برآمد کرتا ہے۔ رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 69 ممالک کو پستہ  برآمد کرنے والے  ملک  ترکیہ نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں اٹلی کو 12 ملین 145 ہزار ڈالر مالیت کا پستہ برآمد کیا ہے۔

پستے  کی برآمدات میں اٹلی کے بعد جرمنی 11  ملین  835 ہزار ڈالر  سے دوسرے نمبر پر اور عراق 9  ملین  116 ہزار ڈالر کے ساتھ تیسرے  نمبر پر رہا۔



متعللقہ خبریں