روسی مسافر بردار بحری جہاز اماسرا میں

روسی شہر سوچی سے روانہ ہونے والے بحری جہاز استوریا گراندے نے ازمیر کے بعد اماسرا کی بندر گاہ پر لنگر ڈالا جس پر 704 سیاح اور عملے کے 395 افراد سوار تھے

2124744
روسی مسافر بردار بحری جہاز اماسرا میں

ترک صوبے بارتن کے ساحلی اور قدرتی حسن سے مالا مال قصبے اماسرا  کی بنرگاہ پر اس سال کا پہلا مسافربردار بحری جہاز لنگر انداز ہوا ہے۔

 روسی شہر سوچی سے روانہ ہونے والے بحری جہاز استوریا گراندے نے ازمیر کے بعد اماسرا کی بندر گاہ پر لنگر ڈالا جس پر 704 سیاح اور عملے کے 395 افراد سوار تھے ۔

 سیاحوں کے بندر گاہ سے نکلنے پر انہیں روسی زبان میں قصبے کے بارے میں متعارفی کتابچہ دیا گیا ۔

 قصبے کی سیر میں سیاحوں کی نمائندگی روسی ترجمانوں  نے کی جنہوں نے انہیں  علاقے کے تاریخی مقامات کے بارے میں معلومات دیں۔

 



متعللقہ خبریں