ماہ فروری میں ترکیہ کی برآمدات میں اضافہ

ترکیہ کے شماریاتی ادارے (TUIK) نے فروری کے لیے غیر ملکی تجارت کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے

2122091
ماہ فروری میں  ترکیہ کی برآمدات میں اضافہ

فروری میں ترکیہ کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 13.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ترکیہ کے شماریاتی ادارے (TUIK) نے فروری کے لیے غیر ملکی تجارت کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔

فروری میں برآمدات گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 13.6 فیصد بڑھ کر 21 ارب 82 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ۔

درآمدات 9.2 فیصد  کم ہو  کر  27 ارب 853 ملین ڈالر  رہ گئی ہیں ۔

غیر ملکی تجارتی خسارہ گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 44.2 فیصد  کم ہو کر  6 ارب 771 ملین ڈالر تک  رہ گیا ہے۔

سب سے زیادہ ایکسپورٹ جرمنی کو کی گئی، اس ملک کے بعد امریکہ، عراق اور روس کا نمبر آتا ہے۔



متعللقہ خبریں