استنبول ہوائی اڈّہ یورپ کا نمبر ون

استنبول ایئر پورٹ، 26 فروری  سے 3 مارچ  کی تاریخوں میں یومیہ اوسطاً1321 پروازوں کے ساتھ یورپ کا مصروف ترین ایئر پورٹ بن گیا

2112328
استنبول ہوائی اڈّہ یورپ کا نمبر ون

استنبول ایئر پورٹ، 26 فروری  سے 3 مارچ  کی تاریخوں میں یومیہ اوسطاً1321 پروازوں کے ساتھ یورپ کا مصروف ترین ایئر پورٹ بن گیا ہے۔

فضائی سیر و سفر سلامتی کے یورپی ادارے 'یورو کنٹرول' 26 فروری سے 3 مارچ تک کی یورپی ایوی ایشن رپورٹ شائع کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ دورانیے میں استنبول ایئر پورٹ، یومیہ اوسطاً 1321 پروازوں کے ساتھ یورپ میں، پہلے نمبر پر رہا ہے۔

استنبول ہوائی اڈّے کے بعد یومیہ 1283 پروازوں کے ساتھ لندن ہیتھرو  دوسرے،  1266 پروازوں کے ساتھ ایمسٹرڈیم اسکیپل تیسرے، 1169 پروازوں کے ساتھ پیرس چارلس ڈی گول چوتھے اور 1131 پروازوں کے ساتھ فرینکفرٹ ہوائی اڈّہ  پانچویں نمبر پر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں