ترکیہ کا سامن مچھلی کی برآمدات میں نیا ریکارڈ

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ڈپٹی چیئرمین احمد حامدی  گردوان نے بتایا کہ 3 ہزار 778 ٹن ترک سامن مچھلی  خطے کے 11 ممالک کو برآمد  کی گئی ہے

2111235
ترکیہ کا سامن مچھلی کی برآمدات میں نیا ریکارڈ

جنوری سے فروری کے عرصے میں مشرقی بحیرہ اسود سے ترک سامن مچھلی  کی برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 24 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 19 ملین 45 ہزار 787 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ڈپٹی چیئرمین احمد حامدی  گردوان نے بتایا کہ 3 ہزار 778 ٹن ترک سامن مچھلی  خطے کے 11 ممالک کو برآمد  کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ان برآمدات سے 19 ملین 45 ہزار 787 ڈالر کی آمدنی  حاصل ہوئی ہے اور  برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں رقم میں 74 فیصد اور مالیت میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  روسی فیڈریشن خطے کی برآمدات میں سب سے آگے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ترک سامن  مچھلی  ہمارے خطے سے سال کے 2 مہینوں میں 11 ممالک کو برآمد کی گئی ۔ رشین فیڈریشن   11 ملین 41 ہزار 202 ڈالر کے ساتھ  پہلے  نمبر پر ہے 5 ملین 201 ہزار 837 ڈالر کے ساتھ ویتنام کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ جاپان 2 ملین 51 ہزار 191 ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  مشرقی بحیرہ اسود کے علاقے سے بیلاروس، کینیڈا، عوامی جمہوریہ چین، جارجیا، جرمنی، فلپائن، فرانس اور تھائی لینڈ کو مذکورہ مدت میں برآمدات کی گئی ہیں ۔

 



متعللقہ خبریں