ترکیہ: پیٹرول کی یومیہ پیداوار ریکارڈ  تعداد پر پہنچ گئی

ہم، توانائی کے شعبے میں، ترکیہ کو خود کفیل بنانے کے راستے پر پورے عزم و ارادے کے ساتھ  آگے بڑھ رہے ہیں: ترکیہ پیٹرول کمپنی

2093827
ترکیہ: پیٹرول کی یومیہ پیداوار ریکارڈ  تعداد پر پہنچ گئی

ترکیہ کے ضلع شرناک کے علاقے گابار داع کے پیٹرول فیلڈ  کی یومیہ پیداوار 35 ہزار بیرل کی ریکارڈ  تعداد پر پہنچ گئی ہے۔

ترکیہ پیٹرول کمپنی TPAO نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "شرناک کے علاقے گابار داع میں ہمارے نئے پیٹرول کنووں  سمیت علاقے میں موجود کُل 28 کنووں کی یومیہ پیٹرول پیداوار 35 ہزار 61 بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ ہمارا ہدف 2024 کے آخر تک اس پیداوار کو ایک لاکھ بیرل تک لانا ہے۔ ہم اپنی ملّت کے تعاون سے طے شدہ اہداف کو ایک ایک ایک کر کے مکمل کر رہے ہیں۔ ہم، توانائی کے شعبے میں، ترکیہ کو خود کفیل بنانے کے راستے پر پورے عزم و ارادے کے ساتھ  آگے بڑھ رہے ہیں"۔



متعللقہ خبریں