ترکیہ 19 زرعی اجناس  کی پیداوار میں دنیا میں پہلے 4 ممالک کی فہرست میں

ہمارا ملک، سبزیوں اور پھلوں سمیت متعدد زرعی اجناس کی پیداوار ہی نہیں ان اجناس کی متنّوع اقسام کے اعتبار سے بھی، دنیا بھر میں سرفہرست ممالک میں شامل ہے: شمسی بائراکتار

2077462
ترکیہ 19 زرعی اجناس  کی پیداوار میں دنیا میں پہلے 4 ممالک کی فہرست میں

ترکیہ 19 زرعی اجناس  کی پیداوار میں دنیا میں پہلے 4 ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔

ترکیہ زراعت چیمبر یونین کے سربراہ شمسی بائراکتار نے "سرمایہ کاری و مقامی مال کے ہفتے" کی  مناسبت سے جاری کردہ بیان میں اقوام متحدہ کی 2022  رپورٹ کی یاد دہانی کروائی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق 2022 میں دنیا بھر میں تقریباً 783 ملین انسانوں نے بھوک اور فاقہ کشی کا سامنا کیا ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے 2050 میں قیمتوں میں 29 فیصد اضافے  کا احتمال ہے۔ اس صورتحال میں دنیا بھر میں مزید کروڑوں انسانوں کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بائراکتار نے زراعت کے شعبے میں ترکیہ کی حیثیت کے بارے میں  کہا ہے کہ "اس وقت ہم 19 زرعی اجناس کی پیداوار میں دنیا بھر کے پہلے 4 ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔ ہمارا ملک، سبزیوں اور پھلوں سمیت متعدد زرعی اجناس کی پیداوار ہی نہیں ان اجناس کی متنّوع اقسام کے اعتبار سے بھی، دنیا بھر میں سرفہرست ممالک میں شامل ہے"۔

بائراکتار نے کہا ہے کہ ترکیہ، فندق، چیری، انجیر، خوبانی اور سفرجل کی پیداوار میں دنیا میں پہلے، سیب، پستہ، خربوزہ، تربوز، کھیرا اور خرنوب کی پیداوار میں دوسرے، مالٹے، اسٹرابیری، امرود اور سیاہ چیری کی پیداوار میں دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ متعدد زرعی اجناس ہیں جن کی پیداوار میں ترکیہ کا شمار پہلے 10 ممالک میں ہوتا ہے۔ فندق، خشک خوبانی، خشک انجیر اور چنے کی برآمدات میں ہم دنیا بھر میں قائدانہ حیثیت رکھتے ہیں"۔



متعللقہ خبریں