ترکیہ: شہد کی برآمدات میں 81 فیصد اضافہ

مشرقی بحیرہ اسود کے علاقے سے جنوری تا اکتوبر کے دوران کی گئی شہد کی برآمدات میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 81 فیصد اضافہ

2068938
ترکیہ: شہد کی برآمدات میں 81 فیصد اضافہ

ترکیہ کے مشرقی بحیرہ اسود کے علاقے سے جنوری تا اکتوبر کے دوران کی گئی شہد کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 81 فیصد اضافے کے ساتھ 25 لاکھ 13 ہزار 142 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔

علاقے سے سال کے پہلے 10 مہینوں میں 874 ٹن شہد برآمد  کر کے   25 لاکھ 13 ہزار 142 ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔

علاقے سے گذشتہ سال کے اسی دورانیے میں 585 ٹن شہد کی برآمد کر کے 13 لاکھ 91 ہزار 702 ڈالر زرمبادلہ حاصل کیا گیا تھا۔ رواں سال میں برآمد میں 49 فیصد اور زرمبادلہ میں 81 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مذکورہ دورانیہ میں 13 ممالک کو شہد کی برآمد کی گئی ہے۔ ان ممالک میں  امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب بالترتیب پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں