ترکیہ کے طیارے 'ٹروئے' کا پہلا گاہک پاکستان

ترکیہ کے ملّی، تربیتی اور عمومی مقاصد کے طیارے 'ٹروئے'کا پہلا گاہک پاکستان ہے

2046151
ترکیہ کے طیارے 'ٹروئے' کا پہلا گاہک پاکستان

ترکیہ کے ملّی، تربیتی اور عمومی مقاصد کے طیارے 'ٹروئے'کا پہلا گاہک پاکستان ہے۔

ترکیہ فضائی صنعت کی کمپنی اُچاک سان 'UCAKSAN' نے پاکستان کے عسکری و سول درآمدی و برآمدی آرڈر کے ادارے 'ڈیفنس اینڈ اسٹریٹجک وینچرز' DSV کے ساتھ 5+5عدد' ٹروئے T400 'طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے کر لیا ہے۔

کاربن کمپوزِٹ دھڑ، گلاس کاک پٹ اور مضبوط ایروڈنامک  کا مالک 'ٹروئے T400' چار افراد اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس طیارے کو پائلٹ تربیت، عمومی ہوا بازی، زراعت اور کنٹرول مقاصد کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ٹروئے T400 کی رفتار 180 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے اور یہ زیادہ سے زیادہ 3900 میٹر بلندی پر  اور 1000 کلو میٹر لمبی پرواز کر سکتا ہے۔ طیارہ 1200 کلو گرام وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں