بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ ریٹنگز کی ترکیہ کی کریڈٹ ریٹنگ پر نظر ثانی

ترکیہ کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی کریڈٹ ریٹنگ کی تصدیق "بی" کے طور پر کی گئی ہے اور کریڈٹ ریٹنگ آؤٹ لک کو "منفی" سے "مستحکم" میں تبدیل کر دیا گیا ہے

2035052
بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ ریٹنگز کی ترکیہ کی کریڈٹ ریٹنگ پر نظر ثانی

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ ریٹنگز نے ترکیہ کی کریڈٹ ریٹنگ کی " بی" کے طور پر تصدیق کی ہے اور 2 سال کے بعد اس کی ریٹنگ آؤٹ لک کو "منفی" سے بڑھا کر "مستحکم" کر دیا ہے۔

فچ ریٹنگز نے ترکیہ کے کریڈٹ آؤٹ لک پر نظر ثانی کی۔

ادارے کی طرف سے دیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ ترکیہ کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی کریڈٹ ریٹنگ کی تصدیق "بی" کے طور پر کی گئی ہے اور کریڈٹ ریٹنگ آؤٹ لک کو "منفی" سے "مستحکم" میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

بیان میں، اس بات پر زور دیا گیا کہ "مستحکم" کے نقطہ نظر پر نظرثانی، مختصر مدت کے میکرو فنانشل استحکام کے خطرات میں گراوٹ لانے والے اور ادائیگیوں کے توازن کے دباؤ کو کم کرنے والے  زیادہ روایتی اور مستقل پالیسی کے امتزاج کی طرف واپسی کی عکاسی   کرتی ہے۔

فچ ریٹنگز  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اقتصادی  ترقی  کی شرح 2023 میں 4.3 فیصد جبکہ 2024 میں 3 فیصد تک  رہنے  کی توقع ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ نے انتخابات کے بعد نیٹو اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے تیزی سے کارروائی کی، یورپی یونین کے ساتھ کسٹمز یونین کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے مذاکراتی عمل کو بحال کرنے کے اپنے ارادے کا اشارہ دیا، اور اس کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کی تعمیر نو جاری رکھی۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ترکیہ اناج راہداری  معاہدے کی بحالی پر بات چیت کرتے ہوئے یوکرین کی جنگ میں فعال سفارتی کردار ادا کررہا ہے۔



متعللقہ خبریں