"ترک۔جاپان انرجی فورم" مشترکہ اعلامیہ کا اجرا

ترکیہ اور جاپان نے شعبہ توانائی میں تعاون کے فروغ کے لیےمنعقد کیےجانے والے ترک۔جاپان  انرجی فورم سے متعلق   مشترکیہ اعلامیہ جاری کیا ہے

2033308
"ترک۔جاپان انرجی فورم" مشترکہ اعلامیہ کا اجرا

ترکیہ اور جاپان نے شعبہ توانائی میں تعاون کے فروغ کے لیےمنعقد کیےجانے والے ترک۔جاپان  انرجی فورم سے متعلق   مشترکیہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔

 وزیر توانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بائراکتر وار جاپانی وزیر برائے  صنعت و تجارت نیشی مورا یاسوتوشی نے اس حوالے سے  استنبول میں  ملاقات کی ۔

 بین الوفود مذاکرات کے بعد ایک تقریب دستخط سے خطاب کے دوران ترک وزیر نے  بتایا کہ میں نے جاپانی وزیر کے ساتھ کافی جامع موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ہے، ترکیہ اور جاپان کے تعلقات کی 100 ویں سالگرہ  اگلے سال منائی جائے گی جو کہ کافی اہم  ہے لہذا  ترک۔جاپان انرجی فورم  اس حوالے سے دونوں ملکوں کے مابین تعاون کے فروغ کا حامل ہوگا۔

 جاپانی وزیر  نے  بھی اس فورم کو اہم قرار دیتےہوئے کہا کہ  آئندہ سال دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات  کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر یہ فورم ٹوکیو میں منعقد ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں یہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے،امید ہے کہ  مستقبل میں توانائی سمیت  دیگر شعبوں میں بھی  تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

 ترکیہ اور جاپان کے درمیان قابل تجدید توانائی، قدرتی گیس اور  جدید ٹیکنولیجیز میں تعاون کے فروغ کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں