ترکیہ: اگست کے مہینے میں آٹو موٹیو سیکٹر کی ریکارڈ برآمدات

ترکیہ کا آٹوموٹیو سیکٹر گذشتہ مہینے میں 2 ارب 73 کروڑ 80 لاکھ ڈالرکے ساتھ سب سے زیادہ برآمدات کرنے والا سیکٹر رہا ہے

2032798
ترکیہ: اگست کے مہینے میں آٹو موٹیو سیکٹر کی ریکارڈ برآمدات

ترکیہ کا آٹوموٹیو سیکٹر گذشتہ مہینے میں سب سے زیادہ برآمدات کرنے والا سیکٹر رہا ہے۔

ترکیہ برآمدکنندگان اسمبلی TIM کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مہینے آٹو موٹیو سیکٹر کی برآمدات  2 ارب 73 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ، کیمیکل سیکٹر کی برآمدات 2 ارب 66 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اور تیار ملبوسات  سیکٹر کی برآمدات ایک ارب 67 کروڑ 40 لاکھ رہی ہیں۔

اگست کے مہینے میں  برآمداتی اضافے کے اعتبار سے ملبوسات، یاٹ اور خدمات کے   سیکٹر سرفہرست رہے ہیں۔

اس مہینے میں جن ممالک کو سب سے زیادہ برآمدات کی گئیں ان میں ایک ارب 51 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے ساتھ جرمنی پہلے، ایک ارب 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے ساتھ امریکہ دوسرے اور 98 کروڑ 26 ہزار ڈالر کے ساتھ متحدہ عرب امارات تیسرے نمبر پر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں