ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن، عالمی تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے

’پروڈکٹ ٹریڈ بیرومیٹر‘ کے مطابق رواں سال جون میں عالمی تجارت میں اضافہ دیکھا گیا

2029127
ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن، عالمی تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے

ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن نے رپورٹ کیا  ہے کہ آٹو موبائل کی مضبوط مانگ کی  بدولت عالمی تجارت میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈبلیو ٹی او کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ’پروڈکٹ ٹریڈ بیرومیٹر‘ کے مطابق رواں سال جون میں عالمی تجارت میں اضافہ دیکھا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ تجارتی بیرومیٹر، جو مئی میں 95.6 تھا، جون میں بڑھ کر 99.1 ہو گیا، اور عالمی مصنوعات کی تجارت ، آٹوموبائل کی  وسیع پیمانے کی پیداوار اور فروخت کی وجہ سے 2023 کی دوسری سہ ماہی  میں جانبر ہوئی ہے۔

بیان میں یہ بھی اشارہ دیا گیا ہے کہ اگر برآمدی آرڈر محدود رہے تو رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں عالمی مصنوعات کی تجارت میں اضافے کی رفتار محدود رہ سکتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں