امریکی وزیر خزانہ عنقریب چین کا دورہ کریں گی

"ہم چین کے ساتھ ایک صحت مند اقتصادی تعلقات چاہتے ہیں جو باہمی طور پر فائدہ مند ترقی اور جدت کو فروغ دے، اور امریکی  فرموں  اور کاروبارکے لیے اقتصادی مواقع کو بڑھائے۔"

2006197
امریکی وزیر خزانہ عنقریب چین کا دورہ کریں گی

امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن چین کا دورہ کریں گی۔

امریکی محکمہ خزانہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ییلن 6 سے 9 جولائی کو چین کے دارالحکومت بیجنگ کا دورہ کریں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ییلن چینی حکام کے ساتھ "دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان تعلقات کو ذمہ داری سے سنبھالنے، تشویش کے شعبوں کے بارے میں براہ راست بات چیت کرنے اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کریں  گی۔"

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم چین کے ساتھ ایک صحت مند اقتصادی تعلقات چاہتے ہیں جو باہمی طور پر فائدہ مند ترقی اور جدت کو فروغ دے، اور امریکی  فرموں  اور کاروبارکے لیے اقتصادی مواقع کو بڑھائے۔"

بیان میں کہا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی اور قرضوں کے مسائل جیسے عالمی مسائل میں تعاون کے لیے  بھی کوششیں صرف کی جائینگی۔

 



متعللقہ خبریں