ترکیہ: فندق کی برآمد سے حاصل ہونے والا زرِ مبادلہ ایک ارب 30 کروڑ ڈالر سے زائد

آٹھ مہینوں میں 2 لاکھ 20 ہزار 801 ٹن فندق کی برآمد سے ایک ارب31 کروڑ81 لاکھ97 ہزار 625 ڈالر زرِ مبادلہ حاصل کیا گیا ہے: بحیرہ اسود فندق برآمداتی یونین

1982174
ترکیہ: فندق کی برآمد سے حاصل ہونے والا زرِ مبادلہ ایک ارب 30 کروڑ ڈالر سے زائد

ترکیہ نے، 2022۔2023 برآمداتی سیزن کے پہلے 8 ماہ کے دوران فندق کی برآمد سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر سے زائد زرِ مبادلہ حاصل کیا ہے۔

بحیرہ اسود فندق برآمداتی یونین نے جاری کردہ تحریری بیان میں 2022۔2023 برآمداتی سیزن کے یکم ستمبر 2022 سے 30 اپریل 2023 تک کے دورانیے سے متعلق معلومات فراہم کی ہیں۔

بیان کے مطابق مذکورہ زمانی عرصے میں 2 لاکھ 20 ہزار 801 ٹن فندق کی برآمد سے ایک ارب31 کروڑ81 لاکھ97 ہزار 625 ڈالر زرِ مبادلہ حاصل کیا گیا ہے۔ صرف اپریل کے مہینے میں 19 ہزار 488 ٹن فندق  کی  برآمدات سے حاصل ہونے والا زرِ مبادلہ 12 کروڑ 51 لاکھ 15 ہزار 555 ڈالر ہے۔



متعللقہ خبریں